اردو

urdu

By

Published : Dec 12, 2020, 3:12 PM IST

ETV Bharat / state

موسم سرما کا آغاز، خود کو سردی سے کیسے محفوظ رکھیں؟

کورونا وائرس کے اس دور میں سردیوں میں ہونے والی بیماریوں سے خود کی حفاظت کیسے کی جائے، اس تعلق سے ای ٹی بھارت کے نمائندے نے رامپور کے معروف ڈاکٹر عقیل احمد سے خاص بات چیت کی۔

image
image

شمالی ہند کے دیگر اضلاع کے ساتھ ہی ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں بھی سرد لہروں کے ساتھ شدید سردی محسوس کی جا رہی ہے۔

درجہ حرارت میں بھی کافی گراوٹ آ گئی ہے۔ زبردست کہرہ چھا جانے کی وجہ سے دن بھر سورج نظر نہیں آ رہا ہے۔

ہر برس ماہ دسمبر کا آغاز ہوتے ہی موسم سرما کا احساس ہونے لگتا ہے لیکن اس مرتبہ دسمبر کے شروع میں ہی جس طرح سے شدید سردی محسوس کی جا رہی ہے، ایسی سردی گزشتہ برسوں میں شائد ہی کبھی محسوس کی گئی ہو۔

رامپور میں بھی سرد لہروں کے ساتھ شدید سردی

ضلع کے اکثر حصوں میں وقت سے پہلے ہی لوگ گرم ملبوسات میں نظر آنے لگے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سردیوں کا خاص تحفہ مونگ پھلیاں بھی مختلف مقامات پر بھنتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

لوگ سردی سے بچنے کے لیے مونگ پھلیوں کا بھی ذائقہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ کسی بھی شروعاتی موسم کا منفی اثر سب سے پہلے چھوٹے بچوں اور عمردراز لوگوں پر زیادہ ہوتا ہے۔

خصوصی طور پر موسم سرما میں اگر کچھ خاص تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو اس سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سرد لہروں کے ساتھ جس طرح سے موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے، اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے رامپور کے معروف ڈاکٹر عقیل احمد سے خاص بات چیت کی۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی بات چیت کے دوران سردی سے بچنے کی کئی اہم تدابیر بتائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details