اردو

urdu

ETV Bharat / state

Winter Olympics Bound: سرمائی اولمپکس میں سبقت حاصل کرنے والے محمد عارف خان ٹوپس میں شامل - عارف سلالوم اور جوینٹ سلالوم ایونٹس میں حصہ لیں گے

وزارت کھیل کے مشن اولمپک سیل Mission Olympic Cell نے الپائن اسکیئنگ ایتھلیٹ محمد عارف خان کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم Target Olympic Podium Scheme کور گروپ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سرمائی اولمپکس میں بڑھت حاصل کرنے والے محمد عارف خان ٹوپس میں شامل
سرمائی اولمپکس میں بڑھت حاصل کرنے والے محمد عارف خان ٹوپس میں شامل

By

Published : Jan 7, 2022, 5:50 PM IST

عارف خان سرمائی اولمپکس Winter Olympics میں سلالوم اور جوینٹ سلالوم ایونٹس میں حصہ لیں گے۔ انہیں ٹوپس Target Olympic Podium Scheme کے تحت 17.46 لاکھ روپے کی رقم بھی منظور کی گئی ہے جس میں چین میں شاندار تقریب سے قبل یورپ میں تربیت اور آلات کی خریداری کے لیے رقم کی منظوری دی گئی ہے۔ خان کا موجودہ تربیتی مرکز آسٹریا میں ہے، جہاں ان کے ساتھ ان کا کوچ بھی ہیں۔

مشن اولمپک سیل Mission Olympic Cell نے خان کے لیے کل 35 دنوں کے لیے یوروپی تربیتی کیمپ کی منظوری دی ہے جو سرمائی اولمپکس کے لیے ان کی کوالیفائی کرنے کے بعد سے شروع ہوا تھا۔

انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں مونٹی نیگرو میں ہونے والے مقابلے میں جاینٹ سلالوم میں کوٹہ حاصل کیا تھا۔ ایک ماہ قبل انہوں نے سلالوم ایونٹ کے لیے کوٹہ حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Qualifies for Beijing Winter Olympics 2022: بارہمولہ کے عارف خان نے اولمپک کے دو یونٹس میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی

اس کارنامے نے عارف خان کو دو مختلف سرمائی اولمپکس مقابلوں میں براہ راست کوٹہ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بننے کا منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ گلمرگ کے کھلاڑی محمد عارف خان اتر اکھنڈ میں منعقد ہونے والے 2011 کے جنوبی ایشیائی سرمائی کھیلوں میں سلالوم اور جاینٹ سلالوم مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details