اُتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں کرائم برانچ اور کوی نگر پولیس نے چھاپہ مار کر 96 پیٹی شراب اور دوسری برانڈ کی 36 بوتل شراب برآمد کی ہے۔
ایس ایس پی کلا ندھی نے بتایا کہ موقع پر چھ لوگ گرفتار کیے گئے، جن میں راج کمار، نریندر یادو، ستیش یادو، منجیت، آکاش ورما اور روہت ہیں جب کہ چار افراد فرار ہونے میں کامیاب رہیں۔
غازی آباد ایس ایس پی نے بتایا کہ ہرپریت اس کا ماسٹر مائنڈ ہے، اس کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شراب کے کاروبار میں استعمال کی گئی سفاری، کار، ٹرک اور دوسری گاڑیاں پکڑ لی گئی ہیں۔