اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی سے اتحاد کیلئے صرف 11 اکتوبر تک انتظار کریں گے: شیوپال - itawa news

شیوپال یادو نے آج یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ 11 اکتوبر تک اتحاد کے ضمن میں اکھلیش یادو کے ردعمل کا انتظار کریں گے اور اگر ان کو کوئی جواب نہیں آتا ہے تو اگلے دن 12 اکتوبر سے وہ اپنی سماجک پریورتن یاترا متھرا کے ورنداون سے شروع کریں گے۔

شیوپال یادو
شیوپال یادو

By

Published : Sep 28, 2021, 7:43 PM IST

اٹاوہ:پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے انتباہی انداز میں کہا ہے کہ ہم نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے ساتھ اتحاد کی ساری کوششیں کیں لیکن ابھی تک اکھلیش کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ اگر 11اکتوبر تک ان کا جواب نہیں آتا ہے تو اسمبلی کی سبھی 403سیٹوں پر ان کی پارٹی اپنے امیدوار اتارے گی۔

شیوپال یادو نے آج یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ 11 اکتوبر تک اتحاد کے ضمن میں اکھلیش یادو کے ردعمل کا انتظار کریں گے اور اگر ان کو کوئی جواب نہیں آتا ہے تو اگلے دن 12 اکتوبر سے وہ اپنی سماجک پریورتن یاترا متھرا کے ورنداون سے شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں اترپریش اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ جس میں اب چھ مہینے سے بھی کم وقت بچا ہے۔ ایسے میں سبھی سیاسی پارٹیاں زور وشور سے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخاب میں ایس پی کے ساتھ مل الیکشن لڑنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ سماج وادی پارتی کے ساتھ اتحاد کے لئے ساری کوششیں کی ہیں۔ اب انتظار پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو کے جواب کا ہے۔ سماج وادی پارٹی سے اتحاد کے لئے ہماری پارٹی انتظار کررہی ہے۔ اگر ایس پی کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملتا ہے تو ہماری پارٹی اترپردیش کی 403سیٹیوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔

شیوپال یادو نے کہا کہ 12اکتوبر سے ورنداون سے پی ایس پی کی سماجک پریورتن یاترا شروع ہوگی۔ انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اٹاوہ جسونت نگر اور بھرتھنا کی تینوں سیٹوں کے ساتھ ساتھ اوریا کی بھی تینوں سیٹیوں پر جیت درج کرے گی۔ ضلع پنچایت کے الیکن پر کہا کہ بھتیجے انشل یادو اور ہم ایک ہوگئے تو انشل یادو بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی حکومت بننے پر ہر ایک گھر میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details