اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا ایودھیا میں مسجد کے ساتھ اسلامک ریسرچ سنٹر بھی قائم ہوگا؟ - ایودھیا میں مسجد کے ساتھ اسلامک ریسرچ سنٹر

بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی نے کہا کہ 'وقف ایکٹ کے دفعہ 51 کے تحت حکومت کو اختیار ہے کہ وہ تحویل اراضی قانون کے تحت مسجد و اوقاف کی جائداد کو لے سکتی ہے۔'

کیا ایودھیا میں مسجد کے ساتھ اسلامک ریسرچ سنٹر بھی قائم ہوگا؟
کیا ایودھیا میں مسجد کے ساتھ اسلامک ریسرچ سنٹر بھی قائم ہوگا؟

By

Published : Feb 24, 2020, 12:44 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:31 AM IST

اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ آج بورڈ کی میٹنگ میں طے کیا جائے گا کہ زمین میں مسجد کے علاوہ اور کیا تعمیر کرایا جا سکتا ہے؟

کیا ایودھیا میں مسجد کے ساتھ اسلامک ریسرچ سنٹر بھی قائم ہوگا؟

یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی نے کہا کہ بورڈ کی میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال ہوگا کہ پانچ ایکڑ زمین میں صرف مسجد ہی تعمیر ہوگی؟ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو ختم ہو جانا چاہیے کیونکہ اب بات کرنے کا مطلب تنازع کو مزید بڑھانا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کو جو خبر ملی ہے اس کے مطابق روناہی علاقے میں پانچ ایکڑ زمین پر ایک چھوٹی مسجد کے ساتھ 'انڈو اسلامک ریسرچ سینٹر' قائم کیا جاسکتا ہے۔

اس ریسرچ سنٹر میں بھارت میں جب سے اسلامی سلطنت قائم ہوئی اور بادشاہوں نے جو بہتر کام سر انجام دئیے ہیں اس کے متعلق ریسرچ کیا جائے گا۔

اس کا مقصد عوام کو بیدار کرنا ہوگا تاکہ وہ ان کے کارناموں کو پڑھ سکیں۔

بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی نے کہا کہ 'وقف ایکٹ کے دفعہ 51 کے تحت حکومت کو اختیار ہے کہ وہ تحویل اراضی قانون کے تحت مسجد و اوقاف کی جائیداد کو لے سکتی ہے۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details