Agnipath Scheme: کیا حکومت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے مکانوں پر بلڈوزر چلا ئیگی؟ مفتی محمد خالد حمید کا سوال - مفتی محمد خالد حمید نے اتر پردیش حکومت پر تنقید کی
علی گڑھ شہر کے مفتی محمد خالد حمید نے کہا کہ گزشتہ روز جس طرح سے ملک کے مختلف علاقوں سمیت ضلع علیگڑھ میں بھی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف زبردست مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں کے دوران ریل گاڑیوں،کاروں، پولیس چوکیوں کو جلایا گیا یہاں تک کے علی گڑھ میں اے ڈی جی کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا، پولیس پر بھی حملہ کیا گیا، اتنا سب ہونے کے باوجود مظاہرین کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،اور نہ ہی ان کی گرفتاری کی گئی، نہ ہی ان کے مکان کو مسمار کیا گیا۔ Mufti Muhammad Khalid Hameed Criticized the Uttar Pradesh government
ریاست اتر پردیش کے شہر علیگڑھ کےمفتی محمد خالد حمید نے اگنی پتھ پر جاری ہنگامہ آرائی پر سوال اٹھاتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سمیت ریاست میں کچھ روز قبل جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما اور رہنما نوین جندال کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا تو پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور گولیاں چلائیں،اور ان کے مکانوں پر بلڈوزر بھی چلائے گئے، پولیس کی اس کاروائی پر علی گڑھ شہر مفتی محمد خالد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Mufti Muhammad Khalid Hameed Criticized the Uttar Pradesh government