دارالعلوم ندوۃ العلماء کے سابق استاذ مولانا سلمان حسینی ندوی طالبان اور افغانستان کے ایشو پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے تعلق سے حکومت کی جو بھی پالیسی ہوگی، ہم اس پالیسی کے ساتھ ہوں گے۔
مولانا سلمان حسینی ندوی نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے ساتھ بھارت کے روابط کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورت حال جو موضوع ہے وہ افغانستانی طے کریں گے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ طالبان کے تعلق سے ہماری حکومت جو بھی طے کرے گی ہم اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کرتی ہے تو ہم بھی ان تعلقات کا اظہار کریں گے۔ لیکن اگر ہماری حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ہمیں ان کے ساتھ تعلق نہیں قائم کرنا ہے تو ہم اس معاملے میں وہی رویہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔
مولانا کا کہنا ہے کہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک طالبان کے ساتھ بہتر تعلقات اور سفارتی رشتے کے پیش نظر بات چیت کر ہے ہیں۔ امید ہے کہ بھارت کے بھی طالبان سے رشتے بہتر ہونگے ۔ یہ باتیں انہوں نے رامپور میں ایک تقریب کے دوران کہیں-