اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cm Yogi in UP Assembly مافیا کو مٹی میں ملا دیں گے، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ - مافیاؤں کا نام و نشان ختم کردینگے

ایم ایل اے راجو پال قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال کے قتل کا معاملہ ہفتہ کو اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں گونجا۔ اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو اور سی ایم یوگی کے درمیان بحث ہوئی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا کہ وہ مافیاؤں نام و نشان مٹا دیں گے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

By

Published : Feb 25, 2023, 3:55 PM IST

لکھنؤ: پریاگ راج میں ایم ایل اے راجو پال قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال کا جمعہ کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی بھی ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد اتر پردیش کی سیاست ایک بار پھر گرم ہوگئی۔ ہفتہ کو یوپی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں امیش پال کے قتل کا معاملہ گونجا۔ عتیق احمد کا نام بھی سامنے آیا۔ جب سماج وادی پارٹی نے اسے لاء اینڈ آرڈر کی ناکامی قرار دیا تو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا کہ وہ اس قتل میں ملوث مافیا کو مٹی میں ملا دیں گے۔

ہفتہ کے روز وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تین دن کی بحث کے بعد گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر جواب دیا۔ ان کی تقریر سے قبل ایم ایل اے راجو پال قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال کے قتل کا معاملہ ایوان میں گونج اٹھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو نے امیش کے قتل کے لیے ریاستی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پریاگ راج میں واقعہ پیش آیا ہے اس سے صاف ہو گیا ہے کہ یہ حکومت پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ اب ریاست میں گینگ وار جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ رام راج ہے؟ جہاں کھلے عام بندوقیں چلائی جارہی ہیں؟ یہ واقعہ پوری طرح سے پولس کی ناکامی ہے اور اس کی ذمہ دار بی جے پی ہے۔

اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر وزیر اعلی یوگی نے پہلے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کی۔ جب انہوں نے پریاگ راج میں امیش قتل کیس پر بیان دینا شروع کیا تو ایوان میں ہنگامہ ہوگیا۔ اس کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا رویہ سخت ہو گیا۔ انہوں نے عتیق احمد کا نام لیے بغیر سماج وادی پارٹی پر حملہ کیا۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ مافیا کے خلاف جو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جارہی ہے اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ وہ ایک مافیا ہے جسے ایس پی کی حمایت حاصل ہے اور ہماری حکومت نے اس کی کمر توڑنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی پہلے مافیا کو تحفظ دیتی ہے، ہار پہناتی ہے اور پھر تماشا بھی بناتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو پر طنز کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے کہا کہ آپ کو بہانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیشہ ور مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے سرپرست ہیں اور یہ مسلسل یہ کام کر رہے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وہ اس مافیا کو زمین بوس کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:Yogi Adityanathیوپی میں جرائم اور مجرمین کے لئے کوئی جگہ نہیں

ایس پی ممبران اسمبلی نے ان کے بیان پر اعتراض کیا اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس بیان کے دوران سی ایم یوگی نے پوچھا کہ عتیق احمد کو ایم پی کس نے بنایا؟ وزیر اعلیٰ کے بیان پر سماج وادی پارٹی کے اراکین نے احتجاج شروع کر دیا۔ اکھلیش یادو نے یوگی کے لہجے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی زبان ہے۔ بحث کے دوران اکھلیش نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی بی ایس پی سے ملی بھگت ہے، اس لیے وہ صرف ایس پی کا نام لے رہے ہیں۔ انہوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران پوچھا کہ اب کس کی حکومت ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details