اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رام مندر آئندہ پانچ برسوں میں تعمیر ہوجائے گا'

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رام جنم بھومی ٹرسٹ کے ایگزیکیٹو چیئرمن نے دعوی کیا کہ پانچ برس میں رام مندر بن جائے گا اور انہوں نے سنی وقف بورڈ و کانگریس پارٹی پر شدید نکتہ چینی کی۔

رام جنم بھومی ٹرسٹ کے ایگزیکیٹو چیئرمن ڈاکٹر رام ولاس ویدانتی

By

Published : Jul 12, 2019, 7:38 PM IST

رام جنم بھومی ٹرسٹ کے ایگزیکیٹو چیئرمن ڈاکٹر رام ولاس ویدانتی نے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں میں مندر تعمیر ہوجائے گا وہیں سنی وقف بورڈ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ سبھی پاکستان کے دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں۔جہاں سے انہیں فنڈ ملتا ہے۔ تاکہ وہ رام جنم بھومی کا کیس واپس نہ لیں۔اور ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کا کام کریں۔

رام جنم بھومی ٹرسٹ کے ایگزیکیٹو چیئرمن ڈاکٹر رام ولاس ویدانتی

انہوں نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مندر اور مسجد کی مخالف رہی ہے۔ کانگریس نے ہمیشہ لوگوں کو آپس میں لڑانے کا کام کیا ہے۔ اور بی جے پی و وزیر اعظم مودی نے لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں میں رام مندر بن جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details