لکھنو:ریڈیو کے لیے تقریبا تیس برس سے زائد خدمات انجام دے چکے پرتل جوشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈیو نے نہ صرف سماجی تانے بانے کو ایک دھاگے میں پرویا ہے بلکہ سماجی مسائل، کسانوں کی تعمیر و ترقی اور زبان کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی زندگی کی صحت سے لے کر کسانوں کی خوشحالی، کلاسیکل میوزک کے تحفظ میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔
جوشی بتاتے ہیں کہ موجودہ دور میں بھی ریڈیو کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنا کی ماضی میں تھی، موجودہ دور میں اگرچہ ریڈیو کے تقاضے اور اس کے سامعین مختلف ہوگئے ہیں تاہم ریڈیو ابھی بھی اسی اثر انداز طریقہ سے عوام تک پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ریڈیو کا سنہرا دور یوگا بس اس کی ہیئت بدل جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مستقل میں وزول ریڈیو کی صورت ہوگی جس میں اینکر کی ویڈیو ہوگی اسے کافی مقبولیت حاصل ہوگی۔