اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Municipal Election 2023 بلدیاتی انتخابات میں مضبوطی سے لڑ کر جیت حاصل کریں گے، شیوپال - یوپی میونسپل انتخابات 2023

ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ ریاست میں بلدیاتی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو بڑی جیت حاصل ہوگی۔ پارٹی نے ریاست میں صرف جیتنے والے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ Shivpal Yadav on UP Municipal Election

بلدیاتی انتخابات میں مضبوطی سے لڑ کر حاصل کریں گے جیت، شیوپال
بلدیاتی انتخابات میں مضبوطی سے لڑ کر حاصل کریں گے جیت، شیوپال

By

Published : Apr 21, 2023, 9:01 AM IST

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے دعوی کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ان کی پارٹی پوری مضبوطی کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور ریکارڈ ووٹوں سے جیت بھی حاصل کرے گی۔ اٹاوہ میں اپنے چوگرجی واقع رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں شیوپال یادو نے کہا 'ہم اور اکھلیش نے مل کر بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پوری ریاست میں ان امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں جو امیدوار جیتنے کی حالت میں ہیں اس لئے پارٹی کی جانب سے اس سمت میں ہدایت سبھی کارکنوں کو دی گئی ہے کہ پارٹی کی جانب سے اعلان شدہ امیدوار کو ہر حال میں ریکارڈ ووٹوں سے جتانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی صدر اکھلیش یادو سے کسی بھی طرح کا کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں لوگ مشترکہ طور سے پارٹی امیدواروں کو جتانے کے لئے انتخابی مہم بڑی تعداد میں اترپردیش کے مختلف علاقوں میں کریں گے۔ یادو نے کہا کہ عتیق کا قتل سے پہلے امیش پال کا قتل ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔ پولیس کے تحفظ میں عتیق کا قتل ہونا ثابت کرتا ہے کہ لاء اینڈ آرڈر فیل ہے۔ پولیس کے پاس ہتھیار تھے ان کا استعمال کیوں نہیں کیا۔مجرمین کی ہمت کیسے پڑ گئی۔ اس طریقے سے انکاونٹر ہونے لگے تو عدالتوں کا کام کہاں بچا۔

یہ بھی پڑھیں: SP Declares New Executive ایس پی کی نئی مجلس عاملہ کا اعلان، شیوپال کو ملا جنرل سکریٹری کا عہدہ

جموں کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے پلوامہ والے بیان پر انہوں نے کہا کہ صحیح بات ہے اگر فوج کو ائیر کرافٹ دیا ہوتا تو یہ واقعہ نا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں پوری کوشش ہوگی کہ بی جے پی کو مرکز کے اقتدار سے ہٹایا جائے۔ شیوپال نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری ہونی چاہئے ایس پی اور دیگر پارٹیاں بھی چاہتی ہیں کہ ذات پر مبنی مردم شماری ہو۔اترپردیش میں اکھلیش ہی ذات پر مبنی مردم شماری کراسکتے ہیں۔اسی بنیاد پر ریزرویشن ہونا چاہئے۔ شیوپال سنگھ یادو نے الیکشن کمیشن اور پولیس انتظامیہ کے افسران نے غیر جانبدارانہ الیکشن کرانے کی اپیل کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details