مرزاپور: اترپردیش کے ضلع مرزاپور کی ایک عدالت نے بیوی کے قتل کے لئے خاطی پائے جانے پر شوہر کو عمر قید کی سزا کے ساتھ دس ہزار روپئے کو جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق لال گنج تھانہ علاقے کے نیوڑیا گاؤں باشندہ یوگیندر پاٹھک نے 12 مارچ 2020 کو شہر کوتوالی میں رپورٹ در ج کرائی تھی۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کا قتل اس کے شوہر پرشانت مشرا نے کیا ہے۔ پرشانت مشرا کو گرفتا رکر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پراسیکویشن کے مطابق معاملہ اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے سامنے پیش ہوا۔ جج نے پراسیکیوشن کے ذریعہ پیش کئے گئے گواہوں و دیگر دستاویزات اور دفاعی فریق کے شواہد کو ملحوظ رکھتے ہوئے پرشانت کو خاطی قرار دیا۔ عدالت نے دفاعی فریق کے دلائل کو خارج کریا۔ آج کھلی عدالت میں عمر قید کے سزا سناتے ہوئے دس ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ مارچ 2023 میں یوپی کے ضلع کی ایک عدالت نے قتل کے معاملے میں چار سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ضلعی سرکاری وکیل راجیش کمار پانڈے نے بتایا کہ 21 مارچ 2008 کو وجے بہادر نے تھانہ زید پور میں ایک درخواست دی تھی اور بتایا تھا کہ 20 مارچ 2008 کی شام کو اس کے بیٹے راہل کمار کا امر سنگھ کی لڑکی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس سلسلے میں امر اور ان کے گھر والوں نے دونوں کو مارا پیٹا تھا۔ صلح سمجھوتہ ہونے کے بعد معاملہ ختم ہو گیا تھا۔ اگلے دن راہل کو بیت الخلاء سے واپس لوٹتے وقت امر سنگھ، رام ولاس، ہرینام سنگھ، پنٹو، اودھیش، شتروگھن اور نند کشور نے حملہ کردیا۔ پنٹو نے راہل کو گولی مار کر قتل کر دیا۔