اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاپتہ شوہر کی تلاش میں در در بھٹکنے پر مجبور بیوی - نیو منڈی کے علاقے شیوپوری کی رہائشی خاتون

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں لاپتہ شخص کی اہلیہ اور ان کے لواحقین بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ آفس پہچے۔

لاپتہ شوہر کی تلاش میں در در بھٹکنے پر مجبور بیوی
لاپتہ شوہر کی تلاش میں در در بھٹکنے پر مجبور بیوی

By

Published : Jan 7, 2021, 8:54 PM IST

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے مجسٹریٹ کے دفتر پر نیو منڈی کے علاقے شیوپوری کی رہائشی خاتون سویتا نے اپنے شوہر کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو ایک درخواست سونپا۔ انہوں ںے کہا کہ اُن کے شوہر پروین کمار ولد ستیپال گورنمنٹ انٹر کالج مظفر نگر میں چپراسی کی پوسٹ پر کام کرتے ہیں۔

، 13 دسمبر کو صبح 10 بجے سے ، اپنا ایکٹیوا اور اپنا موبائل اور موبائل لے کر کسی ضرورت سے گھر سے بارہر گئے تاہم آج تک وہ واپس نہیں آئے۔ انہیں تمام ممکنہ جگہ پر تلاش کیا گیا لیکن تا حال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اس سلسلہ میں انہوں نے مظفر نگر کے تھانہ نئی مندی میں گمشدگی کی رپوٹ بھی درج کرائی ہے۔

ان کی اہلیہ سویتا کا کہنا ہے کہ گاؤں کے آس پاس بہت سے گاؤں ہیں جہاں انہیں تلاش کیا گیا لیکن انکا کہیں بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ شوہر کے لاپتہ ہونے سے وہ اور ان کے بچّے اُن کے لواحقین کافی پریشان ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details