اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیوی کے ہاتھوں شوہر کی پٹائی کا ویڈیو وائرل - شوہر کی سرعام پٹائی

Husband beaten by wife in Meerut ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک بیوی کے ہاتھوں شوہر کی پٹائی کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

Husband beaten by wife in Meerut
Husband beaten by wife in Meerut

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 10:19 AM IST

Updated : Dec 28, 2023, 11:56 AM IST

Husband beaten by wife in Meerut

میرٹھ: میرٹھ کے کھرکوڑا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں ایک شوہر کو بیوی نے بہن کے ساتھ مل کر شدید زدوکوب کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوہر کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے بیوی کے ناجائز تعلقات کی مخالفت کی تھی۔ اس سے ناراض ہو کر اس کی بیوی نے شوہر کی سرعام پٹائی کی۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں خاتون اپنی بہن کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کی خوب پٹائی کر رہی ہے۔ بیوی اپنے شوہر کو تھپڑوں، گھونسوں اور ڈنڈوں سے اس حد تک مارتی ہے کہ مار پیٹ کی وجہ سے وہ زمین پر گرجاتا ہے۔ تاہم ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ کھرکھوڑہ کے گاؤں میں رہنے والے شخص کی شادی ایک خاتون سے ہوئی تھی۔ خاتون پر اسی گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام ہے۔ وہ نوجوان اس خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ خاتون ایک ہفتہ قبل ہی نوجوان کے ساتھ گھر واپس آئی تھی۔ شوہر کا الزام ہے کہ اس کے بعد بھی اس کی بیوی اور اس کا عاشق ملتے رہے۔ جب اس نے بیوی کے ناجائز تعلقات کے خلاف احتجاج کیا تو بیوی نے بہن کے ساتھ مل کر شوہر کی بری طرح سے سرعام پٹائی کی۔ کسی نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

مزید پڑھیں: گیا میں دوسری شادی کرنے پر دولہے کے ساتھ مار پیٹ کا ویڈیو وائرل

کیتھور پولیس کے ایریا آفیسر شیو پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے وہ تقریباً ڈیڑھ ماہ پرانا ہے۔ شوہر کے الزامات کی بنیاد پر بیوی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کی جارہی ہے۔

Last Updated : Dec 28, 2023, 11:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details