ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کی جامع مسجد میں آج جمعہ کی نماز میں صرف پانچ ہی نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔
نئی جاری کردہ گائیڈلائن میں نمازیوں کی تعداد کا ذکر کیوں نہیں ان لاک 5.0 کی نئی گائیڈلائن کے مطابق اب سب کچھ لاک ڈاؤن کے پہلے کی طرح کھلتا دکھائی دے رہا ہے۔ تمام سرگرمیاں عام دنوں کی طرح نظر آنے لگی ہیں۔ لیکن مساجد میں ابھی بھی لاک ڈاؤن جیسی ہی صورتحال نظر آرہی ہے۔ یہ ہے رامپور کی جامع مسجد جہاں آج جمعہ کے موقع پر نماز جمعہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور امام کے علاوہ صرف پانچ ہی مصلین کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
نئی جاری کردہ گائیڈلائن میں نمازیوں کی تعداد کا ذکر کیوں نہیں نائب امام جامع مسجد مولانا حسیب احمد کی امامت میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جب ہم نے مولانا حسیب احمد سے سوال کیا کہ جس طرح سے ان لاک 5.0 میں دیگر سرگرمیوں میں رعایت نظر آ رہی ہے تو کیا عبادات کی ادائیگی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ابھی کوئی رعایت کیوں نہیں دی گئی؟
اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عبادات کے تعلق سے ان لاک 5.0 کی گائیڈلائن میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے جبکہ جامع مسجد انتظامیہ کے اراکین ڈی ایم آنجنئے کمار سنگھ سے ملاقات کر چکے ہیں اور تحریر بھی دے چکے ہیں کہ جہاں دیگر تقریبات میں 100 افراد تک شامل ہونے کی اجازت ہے تو نماز کے لیے بھی اجازت دی جائے۔ لیکن ابھی تک ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی معقول جواب موصول نہیں ہو سکا ہے۔
مولانا حسیب احمد ، نائب امام جامع مسجد رامپور بہرحال اترپریش میں تمام سرگرمیاں پہلے کی طرح انجام دی جانے لگی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کب اور کیسے مساجد کے دروازوں کو کھولنے کی اجازت ضلع انتظامیہ کو اوپر سے ملے گی اور پھر ضلع انتظامیہ کب مساجد کے ذمہ داران کو اس کی اجازت دیتے ہیں۔