بلرام پور کے کوارنٹین سنٹر میں طبی آلات کی کمی ہونے کی وجہ سے یہاں کے ملازم خوف زدہ ہیں۔
دراصل لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طرح کے کام پوری طرح سے رکے ہوئے ہیں۔ دوسرے ریاستوں کے یومیہ مزدور بھی اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ اسی ضمن میں بلرام پور میں بھی مزدور گھر لوٹے ہیں۔ ایک دوسرے کو انفیکشن نہ ہو اس لیے ان لوگوں کو کوارنٹین کرنے کے لیے ریاست کے ہر ایک گاؤں میں بنے پرائراسکول کو کوارنٹین سنٹر بنا دیا گیا ہے۔
یہاں رہ رہے لوگوں کی دیکھ بھال کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ملازمی کی تعیناتی بھی کی گئی ہے۔ وہیں بلرام پور کے اگرہوا پرائمری اسکول میں بنائے گئے کوارنٹین سنٹر میں تعینات ملازمی ضروری سہولت کے فقدان میں پریشان ہیں۔ انہیں انفیکشن ہونے کا خوف بھی ہے۔