لکھنؤ:پاس پورٹ محکمہ میں پبلک ریلیشن آفیسر سندیپ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف مدرسہ بورڈ کے طلبہ کو بلکہ یو پی بورڈ، سی بی ایس سی ای، آئی سی ایس ای بورڈ کے طلبہ وطالبات کو بھی اسی طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاسپورٹ آفس میں جہاں دستاویزات کی تصدیق کی جاتی ہے، وہاں انٹرنیٹ سہولت موجود نہیں ہے۔ Students of Uttar Pradesh Madrasa Board are facing difficulties in getting passports
انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے طلبہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جو طلبہ پاسپورٹ کے لئے درخواست دے رہے ہیں، وہ انٹرنیٹ پر موجود مارکشیٹ کی کاپی بھی منسلک کریں یا پھر مزید ڈگریوں کی کاپی اس سے منسلک کریں۔ اس کے بعد کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ پاسپورٹ آفس میں دستاویزات کی تصدیق کرانے میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ مرکزی وزارت خارجہ نے محکمہ کے ویب سائٹ کو تعلیمی بورڈ کے ویب سائٹ سے لنک نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے دشواری آ رہی ہے۔