اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمنٹ دانش علی سے مایاوتی کی ناراضگی کی یہ تھی اصل وجہ - پارٹی مخالف سرگرمی میں دانش علی نے کیا کیا

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے رکن پارلیمنٹ دانش علی کو پارٹی سے کیوں برطرف کیا؟ انہوں نے بی ایس پی کے خلاف ایسا کیا کیا جس کی وجہ سے انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا؟ آئیے جانتے ہیں۔ Why Danish Ali Suspended

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 10:54 AM IST

لکھنؤ:لوک سبھا انتخابات سے پہلے دیگر سیاسی پارٹیاں خود کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔ جہاں وہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کو توڑ کر اپنے ساتھ ملا رہی ہیں، وہیں بہوجن سماج پارٹی لوک سبھا انتخابات سے خود ہی ٹوٹتی جا رہی ہے۔ اس کے اپنے رہنماؤں کے بیچ میں ہی دوریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ دانش علی بی ایس پی کے ایک ایسے ایک ایم پی تھے، جن کے بارے میں مشہور تھا کہ پچھلے کئی برسوں سے ان کا پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

  • مایاوتی نے دانش علی کو کیوں برطرف کیا؟

دانش علی کے تعلق سے یہ بات عام تھی کہ وہ دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کو تو گلے لگاتے تھے لیکن بی ایس پی سپریمو مایاوتی سے ملنا چھوڑ دیتے تھے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کا بی ایس پی سپریمو سے کوئی رشتہ نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہفتہ کو بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی ہدایت پر پارٹی نے دانش علی کو معطل کر دیا۔ بہوجن سماج پارٹی کے رہنما اور ہائی کمان کے درمیان کی اس دوری کا خمیازہ وہ لیڈر بھی بھگت رہے ہیں اور پارٹی بھی کافی متاثر ہو رہی ہے۔

دانش علی کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات
  • بی ایس پی کے لیے سب سے بڑی پریشانی کیا ہے؟

لیڈروں کے خلاف مسلسل کارروائی اور ان کا پارٹی سے الگ ہونا بی ایس پی سپریمو کے لیے پریشانی کا باعث ہے لیکن وہ اسے قبول کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔ پچھلے کچھ برسوں میں بی ایس پی کے کئی لیڈر پارٹی چھوڑ چکے ہیں اور پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کئی رہنماؤں کو بی ایس پی سے باہر کا راستہ دکھایا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: دانش علی بہوجن سماج پارٹی سے خارج، پارٹی مخالف سرگرمیوں کا الزام

بی ایس پی سے برطرف کرنے کے بعد کنور دانش علی کا ردعمل

  • عمران مسعود کو بھی بی ایس پی سے نکال دیا تھا

چند ماہ قبل بہوجن سماج پارٹی نے عمران مسعود کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ اس کے بعد وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے اور اب امروہہ سے بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دانش علی بہوجن سماج پارٹی کے برائے نام رکن پارلیمنٹ تھے۔ گذشتہ کئی برسوں سے ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس دوران پارٹی کے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کی۔ کسی معاملے میں بہوجن نے سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کی بات تک نہیں سنی۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ دانش علی کی ملاقات
  • سوشل میڈیا پر بھی پارٹی سے کر رکھا تھا کنارہ

اتنا ہی نہیں، دانش علی سوشل میڈیا پر بھی بی ایس پی کے پوسٹ کو نہ تو دوبارہ پوسٹ کرتے تھے اور نہ ہی پارٹی کے کسی قدم کی سراہنا کرتے تھے۔ پارٹی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی ان کا کوئی ردعمل نہیں آتا تھا۔ جب "ای ٹی وی بھارت" نے امروہہ سے بی ایس پی ایم پی دانش علی کے ایکس ہینڈل کو دیکھا تو پایا کہ انہوں نے گذشتہ ایک سال میں پارٹی کے لیے براہ راست کوئی پوسٹ نہیں کیا تھا۔

  • مہوا موئترا پر دانش کا موقف پارٹی سے مختلف تھا
    کیش فار کوئیری معاملے میں دانش علی نے پارٹی کے خلاف جا کر مہوا موئترا کی حمایت کی

دانش علی نے بہوجن سماج پارٹی کے چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات لڑنے پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ایسے میں سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مایاوتی اس سب سے کافی ناخوش تھیں اور اسی وجہ سے انہوں نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ حالانکہ رکن پارلیمنٹ دانش علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ وہ پارلیمنٹ میں بھی بہت بولتے ہیں۔ انہوں نے ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا کے کیس کی خوب وکالت کی، جب کہ بی ایس پی اس معاملے میں خاموش رہی اور پارٹی سطح پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: Cash For Query Case مہوا کے ساتھ 'چیرہرن' جیسا سلوک کیا گیا: دانش علی

  • دانش نے راہل گاندھی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی:
    پارلیمنٹ میں بی جے پی لیڈر کی گالی کے بعد راہل گاندھی کی دانش علی سے ملاقات

کیش فار کوئیری (پیسے لے کر سوال) معاملے میں دانش علی مسلسل مہوا موئترا کے ساتھ کھڑے رہے۔ پارٹی اس پر گہری نظر رکھے ہوئے تھی۔ یہی نہیں جب پارلیمنٹ میں ان پر قابل اعتراض تبصرہ ہوا تو کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی دانش علی سے ملنے ان کے گھر پہنچے۔ انہوں نے اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔ دانش علی نے ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو کی برسی پر بھی پوسٹ کیا۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے خلاف اتر پردیش حکومت کی کارروائی کے حوالے سے بھی ان کی پوسٹ آئی تھی، لیکن بی ایس پی کی سرگرمیوں سے ان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi Meets Kunwar Danish Ali کنور دانش علی سے ان کی رہائش گاہ ملاقات کرنے پہنچے راہل گاندھی

Bidhuri Hate Speech Row مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، پی ایم مودی کو خط لکھ کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، کنور دانش علی

ABOUT THE AUTHOR

...view details