اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس کے مسلمان کاشی وشو ناتھ کوریڈور کے تعمیر سے کیوں بے چین ہیں؟ - اترپردیش نیوز

بھارتی ریاست اترپردیش کا شمالی شہر بنارس کی تاریخی اہمیت سے منفرد شناخت رکھتا ہے، ایسے میں وزیراعظم نریندرمودی نے اسے اپنا پارلیمانی حلقہ منتخب کیا اور بنارس کی سب سے معروف بابا وشو ناتھ مندر کے علاقے میں کاشی وشو ناتھ کوریڈور تعمیر کرانے کا اہم منصوبے کا اعلان کیا، جس کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

بنارس کے مسلمان کاشی وشو ناتھ کوری ڈور کے تعمیر سے کیوں بے چین ہیں؟
بنارس کے مسلمان کاشی وشو ناتھ کوری ڈور کے تعمیر سے کیوں بے چین ہیں؟

By

Published : Apr 13, 2020, 8:37 PM IST

لیکن اس کوری ڈور سے جہاں درجنوں مندر مسمار کئے گئے، وہیں تنگ گلیوں میں آباد قدیم آبادی کو بھی دور جانا پڑا اور سینکڑوں گھر منہدم ہوئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

بابا وشیو ناتھ مندر میں سے بالکل قریب قدیم ترین تاریخی گیان واپی مسجد بھی ہے، جسے لیکر بنارس کے مسلمانوں میں بے چینی ہے۔ اس سلسلے میں مذہبی رہنما مفتی ہارون رشید نقشبندی بتایا کی کی کاشی وشوناتھ کوریڈور کو لے کر بنارس کا مسلمان بالکل بھی بے چین نہیں ہے، لیکن گیان واپی مسجد جو مندر سے کافی قریب ہے اس کی حفاظت کو لیکر فکر مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوریڈور بنانے کے لئے مسجد کے اطراف میں بڑا میدان بنا دیا گیا ہے، جس میں کبھی بھی ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ جمع ہو سکتی ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ مسجد کے سلسلے میں جیسا کہ سخت گیر ہندو تنظیم کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے اور ان کا اس سلسلے میں بیان بھی آتا ہے، جسے لیکر بنارس کا مسلمان کافی فکر مند ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details