علیگڑھ:مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں سمیت ضلع علیگڑھ میں بھی زبردست احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران مظاہرین نے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا، ریل گاڑیوں، بسوں، کار، پولیس چوکی وغیرہ میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی گئی تھی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کے ذریعہ کروڑوں کی ملکی املاک کو نقصان پہنچانے پر حاجی ضمیر اللہ خان نے حکومت کی جانب سے کی جا رہی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے طنز کیا اور کہا کہ اب کہاں گیا بابا کا بلڈوزر Bulldozer Actionجو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کے گھروں پر چلایا گیا تھا اور بابا کہتے تھے کہ احتجاج کے دوران ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، گھروں پر بلڈوزر چلایا جائے گا تو اب کیوں نہیں چلایا جا رہا۔ Where Did the Bulldozer Run Over the Muslims Go Now
Where Is Bulldozer: مسلمانوں پر چلایا جانے والا بلڈوزر اب کہاں گیا، حاجی ضمیر اللہ - Bulldozer Politics
مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم تنازع کو لے کر ضلع علیگڑھ کوئل اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ خان نے کہا کہ بابا کا بلڈوزر اب کہاں ہے جو احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھروں پر چلایا گیا تھا یا وہ بلڈوزر صرف مسلمانوں کے لیے ہے؟ Where Did the Bulldozer Run Over the Muslims Go Now
Where Did the Bulldozer Run Over the Muslims Go Now