اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس سے مدد نہ ملنے پر نوجوان نے زہر کھایا - ہمت ہے تو ہم سے ملاقات کر

ضلع سہارنپور کے رہائشی ہمانشو کو گاوں کے کچھ نوجوان مسلسل واٹس ایپ کے ذریعہ غلیظ گالیاں اور ویڈیو بھیجتے تھے جس سے پریشان ہو کر ہمانشو نے پولیس میں شکایت درج کرائی لیکن پولیس کی عدم توجہی سے پریشان ہو کر ہمانشو نے زہر کھا لیا۔

نوجوان نے زہر کھایا
نوجوان نے زہر کھایا

By

Published : Mar 11, 2021, 10:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند تھانہ کے میرگ پور گاوں کے رہائشی ہمانشو ولد سنسار سنگھ نے زہر کھا کر دیوبند سی او آفس پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ پولیس میری مدد نہیں کررہی ہے، لہٰذا میں نے زہر کھا لیا ہے۔ پولیس نے فورا ہمانشو کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا۔

نوجوان نے زہر کھایا

ہمانشو نے بتایا کہ گاوں کے کچھ شرپسند نوجوان موٹرسائیکل پر گولیاں چلاتے ہیں اور اس کی ویڈیو مجھے بھیجتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ہمت ہے تو ہم سے ملاقات کر۔

ہمانشو نے مزید بتایا کہ موبائل بند کرنے کے بعد بھی مجھ کو مسلسل واٹس ایپ کے ذریعہ غلیظ گالیاں اور ویڈیو بھیجی جاتی ہیں، جس کی میں نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور درخواست کی ہے کہ ان نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن اس کے باوجود بھی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، جس کے بعد میں نے زہر کھا لیا۔

وہیں ہمانشو کے والد سنسار نے بتایا کہ کچھ لڑکے ہمانشو کو باربار ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بدسلوکی کرتے ہیں، جس کی ہم نے پولیس سے بھی شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ایس پی دیہات اتل شرما نے کہا کہ شکایت درج کر لی گئی ہے، اس سلسلے میں جانچ بھی جاری ہے، ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details