اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: اسپتال میں بچی کی موت - پیسے نہ ملنے

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک معصوم لڑکی کی موت محض اس لیے ہوئی کیونکہ متاثرہ کے اہل خانہ ڈاکٹرز کو پیسے دینے سے قاصر رہے۔

پیسے نہ ملنے پر ڈاکڑوں نے معصوم کا قتل کر دیا
پیسے نہ ملنے پر ڈاکڑوں نے معصوم کا قتل کر دیا

By

Published : Jan 6, 2020, 9:33 AM IST

Updated : Jan 6, 2020, 9:48 AM IST

اطلاعات کے مطابق پنکج کمار نامی شخص اپنی بچی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے پیسے مانگے۔ تاہم پنکج کمار پیسے نہیں دے سکا جس کے بعد انہیں بچی کو مارنے کی دھمکی دی گئی۔

پیسے نہ ملنے پر ڈاکڑوں نے معصوم کا قتل کر دیا

پنکج کا کہنا ہے کہ 'ڈاکٹر و ملازمین نے پنکچ کے ساتھ مار پیٹ بھی کی اور پیسے نہ ملنے کی وجہ سے بچی کے علاج میں لاپروائی برتی گئی جس کے سبب 3 ماہ کی معصوم بچی کی موت ہوگئی۔'

بچی کی موت کی خبر سنتے ہی سی ایم او بہرائچ ڈاکٹر ڈی کے سنگھ متاثرہ کے اہل خانہ کے پاس پہنچے اور ملازمین و ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Last Updated : Jan 6, 2020, 9:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details