اردو

urdu

جب زمین والے انصاف نہیں کرتے تو اوپر والا انصاف کرتا ہے، ملکی حالات پر ایس ٹی حسن کا متنازع بیان

By

Published : Jun 2, 2021, 10:41 PM IST

مراد آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بی جے پی پر زوردار طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'پچھلے سات سالوں میں ایسے قانون بنائے گئے ہیں جن میں سے شریعت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہیں'۔

رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کی بی جے پی پر تنقید
رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کی بی جے پی پر تنقید

مرکزی حکومت کے سات سال پورے ہونے پر جہاں ایک طرف مرکزی حکومت خوشیاں منا رہی ہے اور کہہ رہی ہے کی بھارتی جنتا پارٹی کے سات سال کامیابی کے بے مثال تو وہی ریاست اتر پردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کی بی جے پی پر تنقید

مراد آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بی جے پی پر زوردار طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'پچھلے سات سالوں میں ایسے قانون بنائے گئے ہیں جن میں سے شریعت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'شہریت قانون بنائے جانے کے بعد مسلمانوں کو شہریت نہیں ملے گی'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'کورونا کے باعث ہزاروں لوگ مارے گئے جب نیچے والے انصاف نہیں کرتے تو اوپر والا انصاف کرتا ہے'، آپ نے دیکھاکہ لاشیں ندیوں میں بہا دی گئیں ہیں، شمشان میں لکڑیوں کی کم پڑ گئیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details