مرادآباد: اتر پردیش کے شہرمرادآباد میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے شادی سے ایک دن پہلے بیٹی کی فرمائش پر اسے گھوڑی پر بیٹھا کر بارات کی طرح جلوس نکالا۔When Father Arranged Royal Baarat For Daughter In Moradabad In Uttar Pradesh
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ شادی کے موقع پر لڑکوں کی طرح انہوں نے اپنی بیٹی کو گھوڑی پر سوار کر دیا ہے۔انہوں نے خواتین کو مساوی حقوق دلانے کے لئے ایسا کیا ہے ۔ ان کی اس کوشش میں تمام لوگوں نے پورا تعاون کیا۔
جب والد نے بیٹی کے لئے بارات کا انتظام کیا دراصل مرادآباد کے رام گنگا وہار میں واقع ہمگیری کالونی کے رہنے والے راجیش شرما جو کہ آل انڈیا سالانہ برہمن مہاسبھا کے ریاستی جنرل سکریٹری ہیں، خواتین کو مساوی حقوق دلانے کی کوشش میں اپنی بیٹی سویتا کی شادی کے موقع پر لڑکوں کی طرح بارات نکالی۔
مزید پڑھیں:Mrs Washington 2022 میرٹھ کی شگن اگروال نے مسز واشنگٹن کا خطاب جیتا
انہوں نے مزید کہاکہ ایک والد اپنی بیٹی کی ہر خواہش پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے ایسا ہی کیا۔اس سے سماج میں ایک مثبت پیغام جاسکتا ہے کہ لڑکیوں کو لڑکوں سے کم سمجھنا اخلاقی غلطی ہے۔When Father Arranged Royal Baarat For Daughter In Moradabad In Uttar Pradesh