اردو

urdu

معذوروں کا وہیل چیئر کرکٹ میچ

وہیل چیئر کرکٹ میچ میں حصہ لینے والے عمران نے کہا کہ 'ہم اپنی معذوری کو سامنے رکھنے کے بجائے اپنے ہنر کو سامنے رکھ کر زندگی گزارنا چاہتے ہیں'۔

By

Published : Mar 6, 2021, 2:17 PM IST

Published : Mar 6, 2021, 2:17 PM IST

wheelchair-cricket-match-for-the-disabled-in-varanasi-up
معذوروں کا وہیل چیئر کرکٹ میچ، دوسروں کے لیے نظیر بن رہے یہ معذور

بنارس کے سگرا علاقے میں واقع سمپورنانند اسٹیڈیم میں پہلی بار وہیل چیئر کرکٹ میچ مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بنارس اور مرزا پور کی ٹیم کا مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں مرزا پور کی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی جب کہ بنارس کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

معذوروں کا وہیل چیئر کرکٹ میچ، دوسروں کے لیے نظیر بن رہے یہ معذور

ویل چیئر کرکٹ مرزا پور ٹیم کے کھلاڑی عمران نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئےکہا کہ وہ کرکٹ میچ کی بلندیوں تک جانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ روزانہ دو گھنٹے تک مشق کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالی تنگی کی وجہ سے اسپورٹس کے سامان میسر نہیں ہوتے۔ اس کے باوجود ہم لوگ مشق کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم جیسے معذور افراد جو کرکٹ میچ کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ان کو مالی مدد فراہم کی جائے اور ساز و سامان دیا جائے تاکہ ہم اپنی مشق بہتر طریقے سے کر سکیں۔

مرزا پور ٹیم کو فتح حاصل ہوئی جب کہ بنارس کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وہیل چیئر کرکٹ میچ کے کوچ محمد اختر نے بتایا کہ معذوروں کے لیے کرکٹ میدان نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سب سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اسپورٹس کی وہیل چئیر نہیں ہے۔ نہ ہی کھیل کے دیگر ساز و سامان ہیں۔ اس کے باوجود ان کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ شاندار بالنگ اور بیٹنگ کر رہے ہیں۔

معذوروں کا وہیل چیئر کرکٹ میچ، دوسروں کے لیے نظیر بن رہے یہ معذور

عمران نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لوگ جو معذور ہیں اور مایوسی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں ان کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے مختلف شعبہ ہائے زندگی ہیں جن میں وہ شامل ہو کر اپنی زندگی کو دلچسپ بنا سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں اور اپنی محنت و مشقت سے اپنی زندگی کو دلچسپ بنانے میں لگے ہیں۔

مرزا پور ٹیم کو فتح حاصل ہوئی جب کہ بنارس کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے لئے یہ صرف ایک کھیل نہیں ہے بلکہ زندگی جینے کا ایک طریقہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ صرف اپنے عذر کو سامنے رکھ کر زندگی نہیں گزارتے ہیں بلکہ اپنے ہنر کو سامنے رکھ کر زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details