اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور:احتجاج متاثرین کےاہل خانہ سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے رہنماؤں کی ملاقات - ویلفیئر پارٹی کی سکریٹری نے خواتین سے خطاب بھی کیا

کانپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر اور سکریٹری نے ملاقات کی۔

کانپور:احتجاج متاثرین کےاہل خانہ سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے رہنماؤں کی ملاقات
کانپور:احتجاج متاثرین کےاہل خانہ سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے رہنماؤں کی ملاقات

By

Published : Jan 20, 2020, 11:15 AM IST

ویلفیئر پارٹی کے صدر سید قاسم رسول الیاس جنرل سیکریٹری سیما محسن نے کانپور میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ متاثرین کو معاوضہ اور ان کے حق کے لیے لڑائی لڑیں گے۔

کانپور:احتجاج متاثرین کےاہل خانہ سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے رہنماؤں کی ملاقات

گزشتہ 20 دسمبر کو کانپور میں شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں تین مظاہرین ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوئے تھے۔

ویلفیئر پارٹی کی سکریٹری نے خواتین سے خطاب بھی کیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے ساتھ ان کی پارٹی کھڑی ہے جو انھیں ان کا انصاف دلائیں گی۔

کانپور: ویلفیئر پارٹی کی جنرل سکریٹری سیما محسن نے خواتین سے خطاب کیا

پارٹی کے قومی صدر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے جو بھی ظلم جہاں جہاں بھی کیا ہےاب ان کی پارٹی ان کے حق کی لڑائی لڑیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details