کانگریس کے قومی ترجمان پی ایل پنیا کی رہائش گاہ ہونے والی خصوصی تقریب میں پارٹی کارکنان نے نومنتخب شہری صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
کانگریس اقلیتی سیل کے نو منتخب شہری صدر کا استقبال اس موقع پر پی ایل پُنیا نے کہا عتیق احمد کا انتخاب پارٹی کے اہم محکمے کے لیے کیا گیا ہے، اس عہدے کے لیے ایک بہتر شخص کی تلاش تھی اور عتیق احمد کی پارٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عتیق احمد شہر کی تمام 6 اسمبلی نشست پر اقلیتی طبقے کے افراد کو پارٹی سے وابستہ کرنے کا کام کریں گے۔
نو منتحب اقلیتی سیل کے شہری صدر عتیق احمد نے بھروسہ دلایا کہ کانگریس نے جس بھروسے کے ساتھ انہیں یہ ذمہ داری دی ہے وہ اسے نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔