ویپ ٹاک میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے کے وجےکمار (یونیورسٹی لائبریری ڈائریکٹر، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سعودی عرب) نے کہا کہ اوپن سائنس کا تصور نیا ہے جس میں اوپن سورس، اوپن ڈاٹا، اوپن نوٹ، اوپن نوٹ بک، اوپن پیئر رویو، اوپن ایجوکیشنل ریسورس، سائنٹفک سوشل نیٹ ورک وغیرہ شامل ہیں۔
ڈاکٹر وجے کمار نے کہا کہ علمی ترسیل و ابلاغ اور اشاعتوں کو فروغ دینے کی خاطر تعلیمی و تحقیقی اداروں کے لیے اقوام متحدہ اوپن سائنس کو ایک پالیسی کے طور پر اپنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور مستقبل میں لائبریریوں کو انسٹی ٹیوشنل پروفائلنگ سمیت اوپن سائنس کے دیگر پہلوؤں پر کام کرنا ہوگا۔