کورونا وبا کے قہر سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے روزگار اور کاروبار ہی نہیں بلکہ تعلیم بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، خاص طور پر مدرسہ کے طلبا کے لیے کیونکہ مدارس اور لائبریری کے دروازے بند ہونے سے تعلیم کا سلسلہ تھم سا گیا ہے۔
میرٹھ: مدارس طلباء کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ویبنار کا اہتمام مدرسہ کے طلبا کے لیے نصاب اور دینی کتابوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے مقصد سے میرٹھ میں مدارس کے کتب خانوں میں علمی ذخیرے کا تحفظ کے عنوان سے ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔
میرٹھ: مدارس طلباء کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ویبنار کا اہتمام اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے مدرسہ دار العلوم شاہی جامع مسجد کے زیر اہتمام منعقدہ اس ویبينار میں مدرسہ کے طلبا اور اساتذہ کے علاوہ لائبریری سائنس کے ماہرین نے بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ شرکت کی اور انٹرنیٹ پر موجود ڈیجیٹل لائبریری میں دستیاب لاکھوں کتابوں کے ذخیرے سے استفادہ کرنے سے متعلق جانکاری فراہم کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: مدرسہ ماڈرن ٹیچرز تنخواہ سے محروم
میرٹھ میں اردو ڈیجیٹل لائبریری پر منعقدہ قومی ویبینار کا مقصد بھی یہی ہے کہ مدارس کے طلباء کو انٹرنیٹ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب نصاب اور دینی کتابوں سے استفادہ کرنے کے ساتھ اس سے متعلق جانکاری پر تبادلۂ خیال کیا جاسکے۔