اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University:حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر ویبینار - حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر ویبنیار

حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی یوم کی مناسبت سے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر ویبینار میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر پی کے ماتھر (سابق ڈین، فیکلٹی آف وائلڈ لائف سائنس، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا) نے حیاتیاتی تنوع اور اس کے تحفظ کی حکمت عملیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ Webinar on ‘Biodiversity Conservation

اے ایم یو
اے ایم یو

By

Published : May 28, 2022, 2:02 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ وائلڈلائف سائنسز نے حیاتیاتی تنوع کے دن کے پیش نظر ے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ (Biodiversity Conservation) پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ جس میں ماہرین نے حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے لئے وسائل کے استعمال پر زور دیا۔


حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی یوم کی مناسبت سے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر ویبینار میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر پی کے ماتھر (سابق ڈین، فیکلٹی آف وائلڈ لائف سائنس، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا) نے حیاتیاتی تنوع اور اس کے تحفظ کی حکمت عملیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا "حیاتیاتی تنوع وہ ستون ہے جس پر پورے کرہ ارض کی زندگی کیلئے ایک پائدار مستقبل کی تعمیر کی جانی چاہیے اور یہ ضروری ہے کہ ہمارے ماحول کی تشکیل کرنے والے حیاتیاتی وسائل اور تنوع کے تحفظ کے بارے میں عالمی سطح پر بیداری پیدا کی جائے"۔

ڈاکٹر پیوش پانڈو (ڈائریکٹر، بامبے نیچرل ہسٹری سوسائٹی، ممبئی) نے خطرے سے دوچار رائل بنگال ٹائیگر کے تحفظ کے بارے میں اپنے تجربات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پائیدار ترقی کے لئے نہ صرف پودوں، جانوروں اور مائیکرو آرگینزم کی مختلف انواع کو بچانے کی ضرورت ہے بلکہ ان میں سے ہر ایک کی جینیاتی تنوع کے ساتھ ساتھ ہمارے سیارے کو بنانے والے ماحولیاتی نظام کی تمام اقسام کو بھی بچانا ہوگا۔

ڈاکٹر دیواکر شرما (ڈائریکٹر، نیشنل کنزرویشن پروگرام، ڈبلیو ڈبلیو ایف - انڈیا) نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کے بارے میں گفتگو کی جبکہ ڈاکٹر خورشید کے خان نے ہندوستان کے سب سے نازک علاقوں میں سے ایک داچیگام نیشنل پارک (Dachigam National Park) کے حیاتیاتی تنوع کا ذکر کیا۔
مزید پڑھیں:International Yoga Day: بین الاقوامی یوم یوگا کے ستائیسویں دن کی تقریب کی میزبانی کرے گا اے ایم یو


خطبہ استقبالیہ میں پروفیسر جمال اے خان نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں درپیش چلینجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستان کے مختلف جغرافیائی خطوں میں خطرے سے دوچار نسلوں کے بارے میں گفتگو کی اور ایچ ایس پنوار اور ڈاکٹر ڈبلیو اے راجرز (Dr. WA Rodgers) کو شایان شاں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 1988 میں 'پلاننگ پروٹیکٹڈ ایریا نیٹ ورک ان انڈیا، کے عنوان سے ایک دستاویز تیار کیا جس نے پورے ملک میں حیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے ایک بنیاد فراہم کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details