اس ویب ٹاک میں ملک کی جی ڈی پی میں زراعت کی حصہ داری، زرعی شعبے میں روزگار Employment In Agricultural Sector اور بجٹ سپورٹ، پولیس کی مداخلت، کم از کم سہارا قیمت اور کسانوں پر اس کے اثرات کے بارے میں بتایا گیا۔
وہیں ڈاکٹر محمد نظم الدین نے سنہ 2016 میں نوٹ بندی کے اثرات اور 2020 میں کووڈ 19 کے اثرات پر اپنے خیالات ظاہر کئے۔
ڈاکٹر نظم الدین نے کم ازکم سہارا قیمت کی اہمیت و اثرات Importance Of Minimum Support Price پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ گیہوں اور چاول کی خرید کے سلسلہ میں بھارت کی کارگردگی کی ستائش کی اور کسانوں کی بہتری سے متعلق خورونی تیل - پام آئل کے قومی مشن کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔