اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیراعظم نے بنکروں کے حالات جاننے کی کوشش نہیں کی'

گزشتہ یکم ستمبر کو بنکرز برادران نے ہڑتال کی کال دی تھی جس کے بعد حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بنکروں کو فلیٹ پر بجلی فراہم کی جائے گی لیکن ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

Weavers strike continues, rallies are being held in various places
بنارس کے بنکرز گزشتہ 15 اکتوبر سے مسلسل ہڑتال پر ہیں

By

Published : Oct 20, 2020, 2:08 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کے بنکرز گزشتہ 15 اکتوبر سے مسلسل ہڑتال پر ہیں آج ہڑتال کا چھٹا دن ہے۔

'وزیر اعظم نے بنکروں کے حالات جاننے کی کوشش نہیں کی'

بنکر پاور لوم بند کرکے حکومت سے فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ریاستی حکومت نے بنکر ہڑتال کے سلسلے میں کوئی گفت و شنید نہیں کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بنکر سبھا منچ کے اہم ذمہ دار منیش شرما نے بتایا کہ گزشتہ یکم ستمبر کو بنکرز برادران نے ہڑتال کی تھی جس کے بعد حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بنکروں کو فلیٹ پر بجلی فراہم کی جائے گی لیکن ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

بنارس کے بنکرز گزشتہ 15 اکتوبر سے مسلسل ہڑتال پر ہیں

منیش شرما نے بتایا کہ اب دوبارہ 15 تاریخ سے آج مسلسل پانچویں دن بنکر ہڑتال پر ہیں اور بنارس کے مختلف علاقوں میں مختصر نششتیں ہورہی ہیں جہاں ہم پلے کارڈ اور نعرے کے ذریعے اپنے مطالبات حکومت تک پہنچا رہے ہیں۔

منیش نے مزید کہا کہ جب تک حکومت بنکرز کے مطالبات کو نہیں مانتی ہے اس وقت تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہڑتال پاور لوم بند کر گھر میں بیٹھنے کے لیے نہیں ہے اب یہ ہڑتال زور پکڑتی جا رہی ہے اور ریاستی سطح پر یہ ہڑتال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ریاست کے لاکھوں بنکر اپنے اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر کا گھیراؤ کریں گے اور اپنے حقوق کی لڑائی لڑیں گے۔

چھتن پورہ علاقے کے رہائشی جمیل احمد نے بتایا کہ ہڑتال سے غریب بنکر شدید متاثر ہیں تاہم حکومت جب تک مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہے ہڑتال جاری رہے گی۔

بنارس کے بنکرز گزشتہ 15 اکتوبر سے مسلسل ہڑتال پر ہیں

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وزیراعظم نریندر مودی بنارس کے پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمان ہیں لیکن انہوں نے اب تک بنکروں کے حالات جاننے کی کوشش نہیں کی ہے یہی وجہ ہے کہ بنارس کے بنکرز کو وزیراعظم سے کوئی امید نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details