مئو ضلع کا قصہ پورہ معروف بنکاری صنعت کا اہم مرکز ہے۔ یہاں بنکروں کی کثیر آبادی روایتی ساڑی کاروبار سے منسلک ہے۔ تقریباً 15 ہزار کی آبادی پر مشتمل قصبہ پورہ معروف مئو شہر سے آٹھ کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران یہاں بھی بنکاری سے منسلک کاروباری سرگرمیاں بند رہیں۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ پورہ معروف کے بیشتر پاورلوم بند پڑے ہیں۔ بنکروں کے مطابق خام مال کی فراہمی اب بھی مشکل سے ہو پا رہی ہے۔
بنکاری صنعت کے لئے ضروری دھاگے و دیگر خام مال کی سپلائی گجرات اور مہاراشٹر سے پوری طرح شروع نہیں ہو پائی ہے۔ بیشتر بنکر اپنی دہاڑی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔