اردو

urdu

By

Published : Jan 8, 2020, 7:31 PM IST

ETV Bharat / state

بارش نے بدلا موسم کا مزاج، کسانوں کی تشویش میں اضافہ

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں ہوئی معمولی بارش کے ساتھ کئی علاقوں میں ہوئی ژالہ باری سے ایک بار پھر سردی کی شدت نے دستک دے دی ہے۔

بارش نے بدلا موسم کا مزاج
بارش نے بدلا موسم کا مزاج


مغربی یوپی میں معمولی بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں آضافہ ہوا ہے جبکہ مشرقی یوپی میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس کی وجہ سے لو گ گھروں میں قید ہونے پر مجبور ہوگئے۔
لکھنو کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 15 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سلسیس درج کیا گیا، بریلی سمیت کئی اضلاع میں ژالہ باری نے سردی میں اضافہ کردیا۔

بارش نے بدلا موسم کا مزاج

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے موسم کے مزاج میں تبدیلی آنے کے آثار ہیں لیکن پہاڑوں پر ہوئی برفباری کے بعد وہاں سے آنے والے شمال۔مغربی ہوائیں ہفتے کے آخر تک موسم کو سرد بنا سکتی ہیں۔
ڈرائی ویدر کنڈیشن کی وجہ سے راتوں کو گلن بھری ٹھنڈ نے دوبارہ دستک دینے کے ساتھ درجہ حرارت میں گراوٹ آئیگی۔

زرعی ماہرین کے مطابق بارش کی وجہ سے ٹھنڈ میں تو اضافہ ہوا ہے لیکن مجموعی طور پر یہ بارش گیہوں کی فصل کے لئے کافی مفید ثابت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details