ریاست اترپردیش کے علیگڑھ شاخ 'انجمن فروغ سائنس' کے زیراہتمام اردو ماہنامہ "سائنس" کے جشن اجراء کے موقع پر شاندار جلسہ کا انعقاد گیا جس کی صدارت پروفیسر اے آر کدوائی (ڈائریکٹر یونیورسٹی اسٹاف کلب) نے کی اور مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اسلم پرویز (شیخ الجامعہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد) مہمان ذی وقار ڈاکٹر نقول پراشر (ڈائریکٹر گیان پرسار حکومت ہند) تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے کلیدی خطبہ پیش کیا اور پروفیسر اے آر قدوائی نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔
اس موقع پر پروفیسر اے آر کروائی اور ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کے ہاتھوں انجمن فروغ سائنس علیگڑھ شاخ کے ممبران کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا
ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے بتایا کہ 'پاپولر سائنس اور انوارمنٹ ' ماہنامہ رسالہ ہے جو آج 25 سال پورے کر چکا ہے۔ اس رسالے کے ذمہدار ڈاکٹر عبدالمعید شمس ہیں جنہوں نے اس رسالے کے 25 سال پورے ہونے کی خوشی میں سائنس کے نام سے ایک دستاویز تیار کیا ہے جس کی پہلی جلد کا اجراء ہوچکا ہے اور دوسری جلد کا آج ہوا ۔