مرادآباد:بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتر پردیش کے صدر بھوپیندر چودھری گزشتہ کل ریاست کے شہر مراد آباد پہنچے، میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ریزرویشن کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور ان کی پارٹی کا مطلب ذات اور اپنے خاندان پر مبنی سیاست ہے، ان کے لیے پسماندہ کا مطلب ذات اور خاندان ہے۔ HC blocks OBC reservation for UP civic body elections
UP OBC Reservation Row ہم ریزرویشن کے حق میں ہیں، بی جے پی رہنما بھوپیندر چودھری کا بیان - بی جے پی یوپی صدر بھوپیندر چودھری کا بیان
بی جے پی کے سینیئر رہنما اوراتر پردیش میں پارٹی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری مراد آباد پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی پسماندہ طبقات کی ہرگرز مخالف نہیں ہے، بلکہ مذکورہ طبقات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پسماندہ طبقات کی ترقی نہیں چاہتے ہیں۔ HC blocks OBC reservation for UP civic body elections
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت پسماندہ طبقات کی معاشی اور تعلیمی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، ہم اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک بلدیاتی اداروں سے متعلق مسائل کا تعلق ہے، عدالت کے حکم کے بعد حکومت نے ایک کمیشن تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سماج کے تمام طبقات کے حقوق کے لیے چوکس اور پابند ہے۔ایس پی صدر اکھلیش یادو عوام کو گمراہ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
سماجودای پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی پسماندہ طبقات کی ترقی کی مخالف پارٹی ہے، اور پسماندہ طبقات کی آڑ میں انہوں نے اپنے خاندان اور اپنے سماج کی ترقی کی ہے۔ وہ عدالت جانے کے لیے آزاد ہیں،لیکن حکومت پہلے دن سے عدالت کی منشا کے مطابق کام کر رہی ہے۔ حکومت اور ہماری پارٹی کا مکمل عزم ہے۔ حکومت اس الیکشن میں ریزرویشن کی بنیاد پر قواعد و ضوابط کے مطابق الیکشن کرائے گی۔ راجستھان حکومت کی جانب سے یوپی کے لاء اینڈ آرڈر کی تعریف کرنے کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ اس کے لیے میں راجستھان حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے جامع نقطہ نظر سے غور و فکرکیا ہے۔
مزید پڑھیں:OBC Reservation انتخابات میں او بی سی ریزرویشن معاملہ کو یوپی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا