علی گڑھ: جونا اکھاڑہ کے پیٹھادھیشور اور ڈاسنا مندر کے پجاری یتی نرسنگھانند سرسوتی منگل کو علی گڑھ کے نور پور علاقے میں ایک مندر کا افتتاح کرنے پہنچے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر متنازع بیانات دیے۔
انہوں نے کہا کہ ''جو ہمارے لیڈر ہیں، وہ کھل کر بات کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ ہم ہندوستانی، نہیں ہندو We are 'Hindus', not Hindustanis ہیں۔ جو ہندو بن کر زندہ رہے گا وہ خود کو، اپنے خاندان اور سماج کو بچائے گا اور جو ہندو نہیں بنے گا وہ بھلے ہی جین، بدھ، سکھ، دلت، ٹھاکر اور برہمن ہو، اسلام کا جہاد سب کو ختم کر دے گا۔''
علی گڑھ میں یتی نرسمہانند سرسوتی Narasimhanand Saraswati نے کہا کہ ''اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے مندر محفوظ رہیں تو زیادہ بچے پیدا کریں۔ ہندوؤں کو ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا کرنے کی بیماری کھا گئی۔ یہ بیماری گاؤں میں بھی پہنچ چکی ہے۔''