علی گڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں گزشتہ چار روز کی بارش نے علیگڑھ میونسپل کارپوریشن سمیت حکومت کے اسمارٹ سٹی اور بارش کے پانی سے نجات کے دعوؤں پر پانی پھیر دیا۔ پانی جما ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کی گاڑیاں پانی میں رک رہی ہیں تو وہیں طلباء و طالبات کو اسکول جانے انے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے سبب مزید دو دن تعطیلات کا اعلان آج پھر کردیا گیا۔
علیگڑھ کے نچلے علاقوں میں سب سے زیادہ بارش کا پانی بھرا ہوا ہے ۔اس کے سبب اب مقامی لوگوں کو پینے کا پانی، بچوں کے لئے دودھ، کھانے پینے کے لئے بنیادی اشیاء اور آنے جانے کے لئے خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، کچھ علاقے جیسے شاہجمال، عید گاہ، اے ڈی اے کالونی، بھوجپورا، حقیم کی سرائے، جمالپور، جیون گھڑھ، تو تالاب میں تبدیل نظر آرہے ہیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جہاں کے خاص کر مقامی لوگوں خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، بنیادی اشیاء کی خریدو فروغ ممکن ہی نہیں ہو پارہی ہے۔