گذشتہ روز ہوئی بارش سے ڈی ایم کا دفتر، بجلی محکمے کا دفتر، کلکٹریٹ اور وکاس بھون جو پورے ضلع کے وکاس کا خاکہ تیار کرتا ہے وہ ہی پانی میں تیرتا نظر آیا۔
حالانکہ وکاس بھون میں پانی بھرجانے سے ملازمین بھی کافی ناراض ہیں۔ دفتر کے ملازمین ایک ہاتھ میں ضروری دستاویزات تو دوسرے ہاتھ میں سلیپر لیے نظر آئے۔
مدن پال نام کے ایک سرکاری ملازم نے نہ صرف اس مسئلے پر ناراضگی ظاہر کی بلکہ ذمہ دار افسروں پر کارروائی نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
ہلکی بارش میں ہی وکاس بھون پانی پانی دفتر میں پانی جمع ہونے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ دو برسوں سے برسات کے موسم میں اسی طرح سے پانی بھرجاتا ہے۔جس کی وجہ سے عوام اور ملازمین کو کافی مشکلات درپیش ہوتی ہے۔
اے ڈی ایم سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے ضلع کلکٹریٹ پانی میں ڈوب گیا ہے۔