بڈھانہ، مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ میں جمعیت علماء کی مقامی یونٹ کے عہدیداروں نے پرندوں کے لیے چارے پانی کا نظام شروع کرکے ایک نئی پہل کی ہے جس کی ہر طرف ستائش کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء ہند کی شاخ بڈھانہ کے زیراہتمام مظفر نگر روڈ پر واقع روم پزا ریسٹورنٹ میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جمعیت علماء بڈھانہ کے عہدیداروں نے اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر پرندوں کے لیے مٹی کے برتن میں پانی رکھنے کا فیصلہ کیا۔ Water Management for Animals and Birds۔ اور اس موقع پر مٹی کے برتن بھی تقسیم کیے گئے۔ اس دوران مہمان خصوصی بڈھانہ کے سی او ونے کمار گوتم نے کہا کہ یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ Water Campaign for Birds of Jamiat Ulemae Hind Badhana
انہوں نے کہا کہ ہم اس کی تعریف کرتے ہیں اور اس کے لیے جمعیت علماء کے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سی او بڈھانہ نے مزید کہا کہ برسات شروع ہو رہی ہے، تمام لوگ اس کے پانی کو زمین میں جذب کرنے کا انتظام کریں، جو پانی کے ذخیرے کے لیے بہت اچھا ہو گا۔ جمعیت علماء بڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین نے کہا کہ ہم نے اس مہم کا آغاز اپنے گھروں سے کیا ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اس مہم کو بڑے پیمانے پر چلائیں گے۔