گریٹر نوئیڈا کو اترپردیش کا سب سے ہائی ٹیک شہر سمجھا جاتا ہے۔ اسے اتر پردیش کا ونڈو شو بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن معمولی سی بارش میں بھی اس ترقی یافتہ شہر کی اصل صورت اور حقیقت سامنے آجاتی ہے۔
اتوار کے بعد سے ہونے والی تیز اور رک رک کر ہونے والی بارش کی وجہ سے، پورا شہر آبی جماؤ اور جام سے متاثر ہے۔ ڈی ایم آفس، سی ایم او آفس یہاں تک کہ اسکول میں بھی پانی بھر گیا ہے۔
گریٹر نوئیڈا میں کئی مقامات پر پانی جمع اور ٹریفک کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ سی ایم او آفس سمیت سورج پور میں واقع کلکٹریٹ میں بھی پانی بھرنے کی وجہ سے افسران اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں رک گئیں جبکہ کئی لوگ اپنی گاڑیوں کو دھکا دیتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس کے ساتھ ہی سالار پور میں واقع پرائمری اسکول میں بھی پانی جمع ہوتا دیکھا گیا۔ بچے پانی کے اندر سے چل کر اسکول میں داخل ہوئے۔