اردو

urdu

ETV Bharat / state

وسیم رضوی نے قرآن کا نیا نُسخہ جاری کیا

یوپی شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے قرآن مجید میں ترمیم کرکے نیا قرآن تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جسے وہ حقیقی قرآن بتا رہا ہے، اس موقع پر وسیم رضوی نے پہلا قرآن پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

wasim rizvi
وسیم رضوی

By

Published : Jun 15, 2021, 10:07 AM IST

وسیم رضوی نے اسلام کی مقدس کتاب قرآن کریم میں ترمیم کرکے ایک نیا قرآن تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی پہلی کاپی پیر کے روز چھپ چکی ہے۔ سابق چیئرمین وسیم رضوی نے کہا کہ "وہ قرآن کا پہلا نسخہ ملک میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی کو بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پڑھ کر مسلمان دہشت گرد بن رہا ہے لہٰذا اصل قرآن پڑھنا چاہئے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی وسیم رضوی نے ایک نیا قرآن بنانے کا دعویٰ کیا تھا اور اس کا ماڈل وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیج کر یہ مطالبہ کیا تھا کہ اب اسی ماڈل کو ملک کے تمام مدارس اور مسلم معاشروں میں پڑھانے کا حکم دیا جائے۔

سپریم کورٹ میں قرآن کی 26 آیات سے متعلق گزشتہ درخواست مسترد کیے جانے اور پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے بعد وسیم رضوی نے مسلمانوں کی مقدس کتاب پر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ قرآن کریم سے 26 آیات کو ختم کرنے کے مطالبے کی منسوخی کے بعد رضوی نے خود ایک نیا قرآن تیار کرنے کا دعویٰ کیا اور آج باقاعدہ ویڈیو بھی جاری کردیا ہے۔

وزیر اعظم مودی کو خط بھیج کر رضوی نے مطالبہ کیا تھا کہ اب اس نئے قرآن کو پڑھنے اور پڑھانے کا حکم صادر کریں اور یہی صحیح قرآن ہے۔ رضوی نے کہا کہ میں نے جو قرآن تیار کیا ہے، وہ درحقیقت صحیح قرآن ہے۔

وسیم رضوی نے کہا کہ قران کے اس نسخہ کو پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی کو بھیجا جائے گا۔ وسیم نے بتایا کہ اس نے 26 آیات کو ختم کرکے اور نئی ترتیب میں آیات شامل کرکے یہ قرآن تیار کیا ہے۔ رضوی نے کہا کہ یہ قرآن اہل بیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمیت حضرت علی کے اہل خانہ کے کردار پر مبنی ہے۔

وسیم رضوی نے کہا کہ ایسی آیات کو نکال کر باہر کرنا چاہئے جو انسانیت کے لئے خطرہ ہوں اور انسان کو انسان سے دور کرتی ہوں۔ وسیم رضوی نے کہا کہ اسلام محبت کا مذہب ہے، ظلم اور زیادتی کا مذہب نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details