اپنے متنازع بیانوں سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کا ایک بار پھر متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ رضوی نے اب مسلمانوں کے دوسرے سب سے بڑے تہوار عیدالاضحی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بقرا عید کے نام پر کروڑوں جانوروں کی قربانی دینا گناہ ہے۔
متنازع بیانات سے وسیم رضوی کا رشتہ پرانا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے قرآن پاک کی منتخب آیتوں کو نکالنے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر عدالت عظمیٰ نے ان کی شدید سرزنش بھی کی تھی۔ اب انہوں نے عیدالاضحی پر اعتراض کیا ہے۔