اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گھروں سے نکلے تو دروازہ موت کھولیں گی'

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں جن سیوا ٹیم محکمہ صحت کے معاونین کی حیثیت سے کام کر رہی ہے۔ ان دنوں ٹیم کے تمام عہدیداران شہر کے مختلف مقامات، محلّوں، گلیوں اور تھانوں کو سینیٹائز کرنے میں مصروف ہیں۔

'گھروں سے نکلے تو دروازہ موت کھولیں گی'
'گھروں سے نکلے تو دروازہ موت کھولیں گی'

By

Published : Apr 26, 2020, 10:32 AM IST

ڈور ٹو ڈور سینیٹائز مہم کے تحت شہر کے قلع علاقے، غوث پاک کا جھنڈا اور ساہوکارہ کی گلیوں میں سینیٹائزر مشین سے چھڑکاؤ کیا گیا۔

خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹیم بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر پروفیسر وسیم بریلوی کے گھر کو بھی سینیٹائز کرنے پہنچی تو اُنہوں نے اپنے شاعرانہ انداز میں کورونا سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی۔

پروفیسر وسیم بریلوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھر میں محصور ہیں۔ وہ ان دنوں ادبی کاموں میں مصروف ہیں۔ وہ اخبارات، فون اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ہی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں۔

'گھروں سے نکلے تو دروازہ موت کھولیں گی'

بریلی میں عوامی خدمات کے لیے مشہور جن سیوا ٹیم ان دنوں اپنی پیٹھ پر سینی ٹائز مشین لادکر تمام علاقوں کو سینیٹائز کرنے کے کام میں مصروف ہے۔

اسی سلسلے میں اس ٹیم نے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر پروفیسر وسیم بریلوی کے گھر اور اُن کی گلی کو بھی سینیٹائز کرنے کا کام کیا ہے۔ وسیم بریلوی نے بھی اس ٹیم کے عوامی خدمت کی جم کر تعریف کی اور اس کے پیشِ نظر ایک شعر کے ذریعے جن سیوا ٹیم کو دعاؤں سے نوازا۔ انہوں نے ایک شعر عرض کرتے ہوئے کہا کہ

آتے ہیں، آنے دو، یہ طوفان کیا لے جائیں گے

/ میں تو جب ڈرتا کہ میرا حوصلہ لے جائیں گے/

ہزار چاہیں گے پھر زندگی نہ بولیں گی/

گھروں سے نکلے تو دروازہ موت کھولیں گی۔

پروفیسر وسیم بریلوی نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وبا کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ فی الحال، لاک ڈاؤن پر عمل اور معاشرتی فاصلہ قائم کرنا ہی واحد حفاظت کا راستہ ہے۔

اُنہوں نے جن سیوا ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔ سبھی لوگوں کو صاف صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ سبھی لوگ گھر میں ہی رہیں۔ معاشرتی فاصلہ قائم کرنا ہر ایک شخص کی اہم ذمہ داری ہے۔ اس کی کوشش کریں تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details