معائنہ کے دوران اسٹیبلشمنٹ مینجمنٹ کو ہدایت کی گئی کہ مینڈیٹ کے مطابق انتظامات کو یقینی بنایا جائے، شاپنگ مالس میں عوام کے لئے ماسک لازمی قرار دیا جائے، اشیاء اور مخصوص مقامات کو سینٹایز کیا جائے، اس دوران صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، درجہ حرارت کی جانچ کی جائے، سماجی فاصلہ کا خاص خیال کیا جائے۔
اس میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی برتنے سے منع کیا گیا۔ مال کے مختلف اسٹوروں پر بھی انتظامات چیک کیے گئے اور انٹری گیٹ، ایگزٹ گیٹ اور کاؤنٹر پر سماجی فاصلے برقرار رکھنے کے لئے فرش پر نئے اور واضح اسٹیکرز لگانے کی تجویز دی گئی۔