سہارنپور کے تھانہ جنگ پر علاقے میں دہرادون روڈ پر واقع وارڈ نمبر 5 میں ایک نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملہ کا تعلق وارڈ کی کاؤنسلر عائشہ کے شوہر محمد واجد سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق واجد کے بھائی اور گاؤں میں ہی رہنے والے اکرم کے ساتھ ساتھ کسی بات پر کہا سنی ہو گئی تھی۔
جس کے بعد عبدالواجد اس کے بھائی منتظر نے اکرم کو گھیر لیا اور سر راہ اکرم کو کو پیٹ کر لہو لوہان کر دیا۔ اس دوران بچانے کے لیے آئے لوگوں کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی۔
اکرم کے گھر والوں نے اس کو نازک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا۔ اسی دوران کسی شخص نے اس مار پیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔