ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے صدر حلقے سے منتخب رکن اسمبلی مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری اور ان کے دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کے خلاف غیر قانونی قبضہ کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان تمام کے خلاف غیر قانونی طور پراپرٹی پر قبضہ کرنے کے الزام میں یہ غیرضمانتی وارنٹ سی جے ایم عدالت نے نے جاری کیا ہے۔
ضلع غازی پور کے خصوصی جج نے گینگسٹر ایکٹ گورو کمار کی بینچ نے مختار انصاری کی اہلیہ اور ان کے دو بھائیوں سمیت پانچ افراد پر غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
مختار انصاری کی اہلیہ کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ واضح رہے کہ سنہ 2009 میں ٹھیکیدار مّنا سنگھ قتل کیس کی تفتیش میں ٹھیکیداروں کو دھمکیاں دے کر 10فیصد غیرقانونی وصولی اور مختار انصاری کو فائدہ پہنچانے کے الزام میں چار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ضلع کے جنوبی تھانہ میں دفع 129/2020، 419/، 420/، 433/، 437/، 447/، 467/، 468/، 471 اور آئی پی سی و پبلک پراپرٹی کو پہنچنے والے نقصان کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 'مجرموں اور مافیاؤں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے تسلسل میں مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری اور اس کے بھائیوں شرجیل رضا اور انور شہزاد سمیت پانچ افراد کے خلاف ضبط اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا'۔
کورٹ نے مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری اور ان کے دو بھائیوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے اس کے علاوہ پولیس نے 'اس سلسلے میں غازی پور پولیس سٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان تینوں کے خلاف چارج شیٹ بھی درج کی تھی'۔
وہیں دوسری جانب شراب کی دکان خریدنے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں رضا اور شہزاد کے خلاف بھی علیٰحدہ چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں یوگی حکومت نے ریاست میں مختار انصاری سے تعلق رکھنے والی کروڑوں روپے کی مالیت کی غیر قانونی جائیداد کو ضبط کرلیا ہے، یا اسے مسمار کردیا گیا ہے۔
لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران پولیس ٹیم کے ساتھ حضرت گنج کے ڈالی باغ علاقے پہنچے اور کالونی کے سامنے مختار انصاری کی بنی دو عمارتوں کو منہدم کرنے کی کاروائی کی تھی۔