اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ کی میٹنگ میں طے پایا گیا کہ ایودھیا کے روناہی گاؤں میں پانچ ایکڑ زمین لینے پر سبھی ممبران نے فیصلہ لیا ہے۔
'ای ٹی وی بھارت نے سب سے پہلے دکھایا تھا کہ ایودھیا میں مسجد کے علاوہ اسلامک ریسرچ سینٹر بھی قائم کیا جائے گا، جس پر بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی نے پریس کانفرنس میں بتا کر خبر کی تصدیق کر دیا'۔
قابل ذکر ہے کہ پانچ ایکڑ زمین پر مسجد کے علاوہ چیریٹیبل ہسپتال، انڈو اسلامک ریسرچ سینٹر، عوامی لائبریری قائم کیا جائے گا۔ اس کے لئے ایک ٹرسٹ بھی بنایا جائے گا۔
بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ایک ٹرسٹ کی تشکیل دی جائے گی لیکن ٹرسٹ میں کتنے ممبران ہوں گے؟ اس کی جانکاری ابھی نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد ٹرسٹ بنا دیا جائے گا۔ اس ٹرسٹ کا کام مسجد کے تعمیر کو یقینی بنانا اور اس کے لیے فنڈنگ اکھٹا کرنا۔