سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ 'اورنگ آباد پولیس نے جمعرات کی رات پولیس کے ساتھ ہوئے تصادم میں ایک 20 ہزار روپئے کے انعامی گینگسٹر راجیندر کو گرفتار کیا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر اورنگ آباد پولیس نے عید گاہ روڈ پر واقع ملزم کو تصادم کے بعد گرفتار کر لیا۔ وہ خان پور علاقے کے نگلی گاؤں کا رہنے والا ہے۔