ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ کٹ گھر علاقے میں تین ستمبر کو تقریبا ڈھائی لاکھ روپیہ کی لوٹ ہوئی تھی۔ اس ضمن میں پیرکو مرادآباد ایس پی سٹی امت آنند نے لوٹ کا خلاصہ کیا، تین ملزموں کو جیل بھیج دیا۔
ایس پی سٹی امت آنند نے خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ لوٹ کی واردات میں سنجے عرف بکی کے ساتھ دو اور لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انکے پاس سے لوٹے گئے پیسوں میں سے ایک لاکھ چون ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں، اور ایک بارہ بور کا تمنچہ دو زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ اسی کے ساتھ ایک سفٹ ڈزائر کار کو بھی ضبط کیا گیا۔ جس کو چوری کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔